گوجرانوالہ: علی پور چٹھہ میں 11 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار

Published On 06 July,2021 09:15 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ علی پور چٹھہ میں گیارہ سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تین روز قبل احتشام کو دو ملزمان نے اغوا کیا اور نہر کے قریب لے جا کر اسے اجتماعی زیادتی کی۔ ملزمان نے بعد میں گلہ دبا کر بچے کو قتل کر دیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔

پولیس نےعبدالرحمٰن اور وسیم کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے زیادتی اور بعد میں قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا۔ لاش کی تلاش جاری ہے۔