خواتین کو دھمکیاں دینے اور تذلیل کرنے پر پرینک سٹار محمد علی گرفتار

Published On 17 June,2021 06:11 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) فیس بک اور یوٹیوب پر لاکھوں فالوورز اور مداح پرینک سٹار محمد علی کو خواتین کے ساتھ فحش زبان استعمال کرنے، شارع عام پر عورتوں کی تذلیل اور اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر عورتوں کی تذلیل کی پرینگ ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا جس سلسلہ میں تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے ویلے لوک کے نام سے پرینک کرنے والے محمد علی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ملزم محمد علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گکھڑ خواتین کالج کے سامنے شارع عام پر لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور فحش گفتگو کر رہا تھا اور اس کے ساتھی ویڈیو بنا رہے تھے جس پر حسن نامی شخص نے انہیں منع کیا تو ملزمان نے اسے ڈرانا دھمکانا اور اسلحہ دیکھانا شروع کر دیا۔ یہ بھی بتایا کہ ملزم خواتین کو ہراساں کرکے گلی محلوں میں پرینک ویڈیو بناتا تھا جو کہ ہراس منٹ کے زمرے میں آتا یے۔

یاد رہے کہ پرینک کرنے والے اپنی شہرت اور فالوورز کی خاطر لوگوں کی ماوں بہنوں کی عزتیں اچھالتے اور پھر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں۔