کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بھابھی کو قتل کرنے والا ملزم عارف گل پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کے مطابق ملزم نے 6 گھنٹے تک گھر والوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
دو روز قبل پاپوش نگر میں بھابھی کو قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم اپنے ہی گھر میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عارف گل نے بچے، 2 بہنیں اور والد کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس کے پہنچنے پر اہلکاروں پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل اپنی بھابی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا اور واردات کو پولیس سے چھپانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم گھر سے فرار ہوگیا تھا اور آج اپنے گھر والوں کو اسکے خلاف بیان دینے پر بدلہ لینے آیا تھا۔