لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کے قتل کا مقدمہ، سیشن عدالت نے دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان علی رضا اور یاسر شعبان کو سزائے موت سنا دی، دونوں ملزمان کو سات سات لاکھ روپے ہرجانہ اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے، ہرجانہ کی رقم مقتول کے وارثان کو ادا کی جائے گی۔
پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف 14 گواہان کے بیانات قلمبند کروائے، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی عدالت میں پیش کی گئی۔