احساس کفالت پروگرام میں دھوکہ دہی سے پیسے ہتھیانے والے مزید 4 ملزمان گرفتار

Published On 09 June,2021 11:56 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں احساس کفالت پروگرام میں دھوکہ دہی سے پیسے ہتھیانے والے مزید چارملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق احساس کفالت پروگرام میں دھوکہ دہی سے پیسے ہتھیانے میں ملوث مزید چار ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان فوت شدہ لوگوں کو احساس پروگرام کے لئے رجسٹرڈ کروا کر پیسے نکلواتے تھے۔

کوہاٹ ،تورغر،ایبٹ آباد و دیگرشہروں میں فوت شدہ افراد کے نام پر پیسوں میں خرد برد کی گئی، ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث گروہ میں شامل دو ملزموں کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، گرفتار ملزمان میں ایک مرکزی ملزم بھی شامل ہے، ایف آئی اے نے فراڈ سے متعلق مزید تحقیقات بھی شروع کررکھی ہیں۔