لاہور: (دنیا نیوز) بہن سے پسند کی شادی کرنے پر بہنوئی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن امیر عبداللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ جاوید کو تشدد کر کے منہ کالا کرنے اور سر مونڈھنے والے ملزمان سالے اور ساس سمیت گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ندیم، اسلم اور ساس سمیت 5 ملزمان شامل ہیں۔
ملزمان نے ایک روز قبل بہنوئی پر تشدد کر کے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل کی تھیں۔ ملزمان کو بہنوئی جاوید پر ان کی بہن سے پسند کی شادی کرنے پر رنج تھا۔