کراچی: بھینس کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

Published On 18 May,2021 09:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

بھینس کالونی لٹھ بستی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق 6 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، گشت پر موجود پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جسکے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں نعمان شاہ نامی پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ملزمان کے دیگر 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے تاہم ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔