دوست کے ٹریکٹر کو پٹرول چھڑ ک کرآگ لگا دی ، مقدمہ درج

Published On 13 May,2021 02:45 pm

سکندرآباد:(روزنامہ دنیا ) پیر غائب میں دوست نے بہانہ بنا کر دوست کا ٹریکٹر مستعار لیا اور کھیتوں میں لے جا کر آگ لگا دی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر غائب کارہائشی عبدالمالک اپنے گھر پر موجود تھا کہ اس کادوست محمدجمیل گھر آیا او ر کہاکہ مجھے ایک دن کے لیے اپنا ٹریکٹر دے دو ،زمین تیاری کے بعد میں وا پس کردوں گا ۔

بعد ازاں جمیل نے کھیتوں میں جاکر ٹریکٹر پر پٹرول چھڑ کر آگ لگادی ،صدر پولیس نے عبدالمالک کی درخواست پر جمیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔