بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب تین دہشتگرد گرفتار

Published On 08 May,2021 04:08 pm

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں سی ٹی ڈی تھانہ بنوں پر2017 میں خودکش حملے میں مطلوب تین مبینہ دہشتگردوں گرفتارکرلیا۔ ملزمان کی گرفتاری پر ساٹھ لاکھ روپے انعام مقرر تھا ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران سی ٹی ڈٰ تھانہ بنوں پر سال 2017 میں خود کش حإلے میں مطلوب تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ،صوبائی حکومت نے دہشتگردوں کی گرفتاری پر 60 لاکھ کا انعام مقرر کررکھا تھا، ملزمان دہشت گردی اوربنوں پولیس کوکئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈٰ کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے لوکل گروپ سے ہے ، دہشت گرد عید الفطرکے موقع پردہشت گردی،ٹارگیٹ کلنگ اوربھتہ خوری کےلیے آئے تھے۔