لاہور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاون ، گوگی بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار

Published On 05 May,2021 11:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، گوگی بٹ ہنجروال کے علاقے سے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے سی سی پی او کی ہدایت پر قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہوا ہے جس کے تناظر میں سی آئی اے اقبال ٹاون نے ہنجروال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ عقیل بٹ عرف گوگی بٹ کو بیٹے اور تین ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ناجائز اسلحہ کے الزام میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو حراست میں لیا ہے اور تمام ملزمان کو سی آئی اے اقبال ٹاؤن اچھرہ کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔