پب جی کھیلتے محبت، لڑکا لڑکی کو بھگا کر پنجاب لانے میں ناکام، دونوں گرفتار

Published On 08 April,2021 07:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دل والے دلہنیا لے جانے میں ناکام ہو گیا،پنڈی کا شیزار نامی لڑکا آن لائن گیم پپ جی کھیلتے کھیلتے کراچی کی لڑکی سے محبت کربیٹھا، کراچی پہنچ کر لڑکی کو بھاگا کر پنجاب لے جانے پر پولیس نے لڑکا لڑکی دونوں کو ریلوے سٹیشن پر گرفتار کر لیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے مطابق پنڈی کا رہائشی شیراز اور نارتھ کراچی کی رہائشی 17 شفاءنامی لڑکی آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے،لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی یعنی شفاء کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا جس پر پولیس نے شک کی بنیاد پر کراچی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پرکارروائی کی اور پنڈی روانگی سے قبل لڑکا اور لڑکی دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

پولیس نے لڑکےکےہمراہ معاونت فراہم کرنے پر اسکے ساتھی کو بھی گرفتار کیا جبکہ لڑکی شفاء کو اسکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔