شکارپور: جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

Published On 08 April,2021 04:38 pm

شکار پور: (دنیا نیوز) شکارپور کے نواحی گاؤں رستم کے قریب جتوئی قبیلے کے دو گروپوں مین فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق اور 12 افرادزخمی ہوگئے۔

شکارپور۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں مین فائرنگ سیاہ کاری کے معاملہ پر ہوئی ہے۔لاشیں اور زخمی جائے وقوع پر موجود ہیں، دونوں گروپوں مین فائرنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

علاقہ مین بھاری پولیس نفری روانہ کردی گئی ہے اور مزید خونریزی کو روک کر زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

زرائع کےمطابق علائق مین فائرنگ کے باعث پولیس علاقہ مین اندر داخل نہ ہوسکی ہے۔