کراچی: کھارادر پولیس نے شہری سے 10 لاکھ لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتارکر لیا

Published On 01 April,2021 10:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

کھارادر پولیس کے ہاتھوں انتہائی مطلوب 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتاری کا معاملہ، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزمان نے 8 مارچ کو عبدالمناف نامی شہری سے 10لاکھ 30 ہزار روپے چھینے تھے۔ ملزمان سے پانچ پستول بھی برآمد ہوئے۔ فوٹیج میں ملزمان کو انتہائی بے خوفی سے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان نے رقم لیکر جانے والے شہری کو سرعام روکا اور لوٹ مار کی۔ ملزمان نے شہری کے جسم کے مختلف حصوں میں لگے ہوئے نوٹوں کے بنڈل کو نکالا، تلاشی بھی لیتے رہے۔ واردات کے دوران آس پاس کھڑے لوگ ڈکیتی کا منظر بھی دیکھتے رہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔