ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق منیجر ہیومن ریسورس گرفتار

Published On 23 March,2021 06:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق منیجر ہیومن ریسورس ارباب انس کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خورد برد کے ذریعے سرکاری فائلوں کو غائب کیانئے منیجر کو فائلیں نہیں دینے پرکے پی ٹی کی شکایت پر سابق منیجر ایچ آر اور سیکریٹری آفتاب احمد کو حراست میں لیا گیا،افسران پر ریکارڈ کی چوری اور خرد برد کا چارج لگایا گیا ہے،ملزم کے خلاف درج مقدمے میں سرکاری راز افشاں کرکے ذاتی فوائد حاصل کرنے کا بھی الزام ہے۔