پاک بحریہ اور انٹی نارکوٹکس فورس کی پشوکان میں کارروائی، 700 کلو گرام منشیات برآمد

Published On 24 February,2021 11:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ اور انٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے ساحلی علاقے پشوکان میں مشترکہ کارروائی کے دوران 700 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن میں 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔

پکڑی گئی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لئے انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔