اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر میں گھر سے میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق سرکاری ملازم تین دن سے ڈیوٹی پرنہیں گیا۔متعلقہ ادارے کے ملازم کے چیک کرنے پر کمرے سے میاں بیوی اور تین بچوں کی لاشیں ملیں،جنہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ کمرے میں گیس بھر جانے سے واقعہ پیش آیا تاہم پوسٹمارتم کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی۔