کراچی: گرفتار ملزمان کا تعلق وائٹ کرولا گینگ بین الصوبائی گروہ سے نکلا

Published On 21 January,2021 05:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ساوُتھ زون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کا تعلق وائٹ کرولا گینگ بین الصوبائی گروہ سے نکلا، ابتدائی طور پر گروہ کے تین ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

پولیس حکام کےمطابق گرفتار ملزم سردار،آصف،ناصر اور راج ولی سے تفتیش کےلیئے تین رکنی اسلام آباد پولیس کراچی پہنچی،جنہوں نے ملزمان سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ملزمان کا تعلق وائٹ کرولا گینگ بین الصوبائی گروہ سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اسلام آباد میں 65 سے زائد وارداتوں کرچکے ہیں، ملزمان کو اسلام آباد میں لٹنے والے اہلخانہ نے شناخت کیا، گروہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی میں بھی پندرہ سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرچکے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے