زین آفندی قتل کیس: 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Published On 21 January,2021 04:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں زین آفندی قتل کیس میں گرفتار 4 ملزموں کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین آفندی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے کیس میں چنیسرگوٹھ اور محمود آباد سے گرفتار چار ملزموں کو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان سے تحقیقات جاری ہے۔ ان کی نشاندہی پر مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ زین آفندی کو چھ جنوری کی صبح مزار قائد کے قریب ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔