پشاور: ملزمان کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ پولیس کا اہلکارجاں بحق

Published On 20 January,2021 01:53 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ملزمان کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ پولیس کا اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن شاہ قبول کی حدود میں واقع مرحبا وزیرستان ہوٹل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل زید اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ہیڈ کانسٹیبل اسپیشل برانچ میں ڈیوٹی کرتا تھا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔