کراچی میں آن لائن فوڈ ڈلیوری کرنیوالا رائیڈر اسٹریٹ کرمنل نکلا

Published On 19 January,2021 09:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں آن لائن فوڈ ڈلیوری کرنیوالا رائیڈر اسٹریٹ کرمنل نکلا۔ گلستان جوہر بلاک 16 میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری کو موٹرسائیکل اسٹارٹ کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان آئے۔ ایک ملزم نے اپنے پیچھے فوڈ ڈیلیوری باکس بھی پہن رکھا تھا۔

دونوں ملزمان نے چہرے پر ماسک بھی پہنے تھے۔ ملزم شہری کی ماہرانہ انداز میں تلاشی لیتا رہا۔ ملزمان شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔