کراچی: سامان سے بھرے کنٹینرز چھیننے والا گروہ گرفتار

Published On 13 January,2021 04:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سپرہائی وے سے سامان سے بھرے کنٹینرز چھیننے والے گروہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ٹرک بھی برآمد کیا گیا۔

کراچی کے علاقے گڈاپ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6مسلح ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کا گروہ کنٹینر چھیننے کیلئے گھات لگائے بیٹھا تھا۔ ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشن برآمد،وارداتوں میں استعمال ٹرک بھی ضبط کیاگیا۔

ملزمان میں عاشق،ساگر،طارق،جنید،طالب اور اظہرنوید شامل ہیں۔ ملزمان نے گزشتہ ماہ جامشورو میں سامان کا کنٹینرچھیننے کا اعتراف کیا۔ دسمبر میں ملزمان نے سامان سے بھرے پانچ کنٹینرز چھیننے کی وارداتیں کیں۔ ملزمان ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو اتار کر جھاڑیوں میں باندھ کر فرار ہو جاتے تھے۔