لاہور پولیس انسانیت بھی بھول گئی، غالب مارکیٹ چوکی انچارج کا بہن بھائی سے ناروا سلوک

Published On 31 December,2020 08:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہورپولیس کا بہن بھائی کے ساتھ ہتک آمیز رویہ سامنے آیا ہے جہاں پر چوکی انچارج غالب مارکیٹ کا بہن بھائی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا ہے۔ دونوں بہن بھائی کو سڑک پر سر عام کان پکڑوا کر اٹھک بیٹھک لگوائی گئیں۔ بہن بھائی کو کان پکڑوا کر سزا دینے کی فوٹج سامنے آگئی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم بہن بھائی فیکٹری ملازم گھر جارہے تھے، غریب لوگ ہیں کیا کر سکتے ہیں، لڑے کا کہنا ہے کہ پولیس نے سوئٹر بھی اترا لیا، دونوں بہن بھائیوں نے کہا کہ شناختی کارڈ نا نکلنے پر پولیس ہمیں تھانے لے گئی اور تشدد کیا۔

متاثرہ بہن بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے پاس کچھ بھی نا نکلا تو پولیس ہمیں اپنی گاڑی کے پاس لے آئی۔ پولیس نے اپنی گاڑی کے پاس لا کر ہمیں اٹھک بیٹھک لگوائی۔