اسلام آباد ایئرپورٹ پر نشہ آور ادویات کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 خواتین زیر حراست

Published On 11 December,2020 10:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے سعودی عرب نشہ آور ادویات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش پر دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔

انسداد منشیات فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والی دو خواتین کے سامان سے نشہ آور ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کی، خواتین شازیہ گل اور شبانہ بی بی کے سامان سے 45 ہزارنشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

نشہ آور گولیاں سویٹس کے پیکٹس میں چھپائی گئی تھیں، اے این ایف نے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔