فیصل آباد: فارمیسی میں ڈاکوؤں نے مالک کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا

Published On 07 December,2020 04:33 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں گلفشاں روڈ پر میڈیکل فارمیسی میں ڈاکوؤں نے مالک کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ جھنگ بازار کی چوکی گلفشاں سے چند فرلانگ کے فاصلے پر گلفشاں روڈ پر میڈیکل فارمیسی میں مسلح ڈاکو گھسے اور لوٹ مار شروع کر دی دوڈاکووں نے فارمیسی مالک کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

ڈاکوؤں نےفارمیسی میں داخل ہونے والے دو کسمٹرز سے بھی لوٹ مار کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود بھی ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ پولیس نے واقع کا مقدمہ تھانہ جھنگ بازار میں درج کر لیا۔