فیصل آباد: کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی نامزد ملزمہ بھی گرفتار

Published On 07 December,2020 09:57 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی فیصل آباد کی رہائشی نامزد ملزمہ کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، دنیا نیوز نے گرفتار نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

کینال روڈ پر واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں گیارہ سالہ بچی پر تشدد کیا گیا تھا جس پر دو نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم رانا منیر کو گرفتار کر لیا تھا لیکن اسکی بیوی کو گرفتار نہیں کیا تھا۔

دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل رانا منیر کی ضمانت ہو چکی ہے۔