کراچی: 5ملزمان کی ہلاکت کے معاملے میں جائے واقعہ سے ملنے والے خول میچ کر گئے

Published On 07 December,2020 04:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ مقابلے کے دوران 5 ملزمان کی ہلاکت کے معاملے میں جائے واقعہ سے ملنے والے خول میچ کر گئے، برآمد ہونے والی 5 پستولوں سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک گولی اہلکار کی بلٹ پروف پر لگی، واقعہ کی تفتیش کیلئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم شواہد جمع کررہی ہے، مقابلہ میں شامل پولیس اہلکار،محلہ داروں کے بیان قلم بند کرلئے گے ہیں۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم ہوتے ہی تفتیش مزید آگے بڑھے گی۔