گوادر: (دنیا نیوز) کسٹمز نے گوادر اور اندرون ملک ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ وندر کے قریب آئل ٹینکر سے ڈیزل اور ہیروئن برآمدکرلی گئیں۔
کسٹم حکام نے وندر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ایک ارب چھ کروڑ روپے مالیت سے زائد کی 176 کلوہیروئن برآمد کرلی۔ کسٹم سکواڈ اورٹینکر میں سوار افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ملزمان فرار ہو گئے، مفرورملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔