کراچی: موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کا تھانے پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

Published On 01 September,2020 08:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقعے مومن آباد تھانے پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار دہشتگرد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے میں دو پولیس اہلکار سعید اور عمر فاروق زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال لے جایا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا۔

دوسری جانب دنیا نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشتگردوں نے دستی بم دوسری سڑک سے پھینکا جس کے پھٹتے ہی اطراف میں بھگڈر مچ گئی۔