قصور: (روزنامہ دنیا) نامعلوم ملزموں نے 8 سالہ نامعلوم بچی کو قتل کر دیا اور اس کی لاش بیگ میں ڈال کر گندے نالے میں پھینک دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی پھولنگر کے نواح پرناواں بائی پاس کے نزدیک گندے نالے میں راہ گیروں کو مشکوک بیگ نظر آیا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کی۔
پولیس اہلکار اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے اور نالے سے بیگ نکلوایا تواس میں سے 8 سالہ بچی کی لاش نکلی جسے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی، لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے۔