کراچی: ضلع وسطی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، پانچ مشکوک افراد زیر حراست

Published On 24 August,2020 08:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ضلع وسطی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

رات گئے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نصرت بھٹو کالونی اور ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران پولیس کی بھاری نفری کیساتھ خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔