کوئٹہ میں پاکستان کسٹمز کی کارروائی، ساڑھے 5 کروڑ کی چھالیہ برآمد کر لی

Last Updated On 12 August,2020 03:42 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کسٹمز عملے نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے مالیتی چھالیہ برآمد کر لی۔

کسٹمز کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر لک پاس چیک پوسٹ کوئٹہ میں کارروائی کی۔ ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ ایک پوسٹ پر تعینات کسٹمز عملے نے 20 ٹن چھالیہ برآمد کر لی۔ ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پکڑی گئی چھالیہ کی مالیت ساڑھے پانچ کروڑ روپے ہے۔ ٹرالرمیں دھوکہ دہی کیلئے ایل پی جی بھری ہوئی تھی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرالر، باوزر اور چھالیہ کو ضبط کر لیا گیا۔