کراچی: سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 2 فرار ہو گئے

Last Updated On 12 August,2020 10:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) رات گئے کراچی میں سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم دوران فائرنگ ہلاک، دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب کورنگی بلال چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

 کراچی میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔

ملزمان کے تعاقب کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی جبکہ ہلاک ملزم کی شناخت حمید بھٹی کے نام سے ہوئی، فرار ملزمن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کورنگی بلال چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جس کو علاج کی غرض سے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔