کراچی: بلوچ کالونی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Last Updated On 03 July,2020 12:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مقتول نعمان مددگار ون فائیو میں تعینات تھا۔

کراچی کے علاقے منظورکالونی عوامی چوک کے قریب پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت نعمان کے نام سے کر لی گئی، پولیس کے مطابق مقتول اہلکار ون فائیو پولیس مددگار ساؤتھ میں تعینات تھا۔

بتایا گیا ہے کہ دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اہلکار کو موت کے گھاٹ اتارا، ملزمان جاتے وقت نعمان کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔