کراچی: پولیس نے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لیے

Last Updated On 01 July,2020 04:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ماڈل تھانہ فیروزآباد پولیس نے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے تین ملزمان کو فیروزآباد سے گرفتار کیاگیا۔۔گرفتار ملزمان میں خاتون بھی شامل ہے۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس اور دیگر منشیات برآمد کی گئی۔۔ملزمان کے قبضہ سے بریگیڈ تھانے کی حدود سے چھینی گئی کاربرآمد کی گئی۔۔ملزمان کا گروہ 8سے 10 افراد پر مشتمل ہے۔۔