اسلام آباد: ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا انکشاف، ملزم گرفتار

Last Updated On 04 June,2020 04:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اہلیہ فرار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 6سالہ مہک کومعمولی غلطی پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، لوہی بھیر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ملزم اظہر عابد اور اہلیہ کو تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 6 سالہ مہک نے پولیس کو تحریری بیان بھی دے۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق 6 سالہ مہک کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، پولیس ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم اظہر عابد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اہلیہ فرار ہو گئی ہیں۔