کراچی: شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، دھلائی کے بعد رینجرز کے حوالے کر دیا

Last Updated On 16 March,2020 04:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ابراہیم حیدری کے علاقے کراسنگ پر شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوں کو دھرلیا، بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق چار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو دھر لیا، جبکہ دو فرار ہو گئے، دونوں زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔