حیدر آباد: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو جام میں پولیس نے 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کے الزام میں ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو جام پولیس نے کارروائی کر کے 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کے الزام میں ڈاکو سیّد کاشف کو پکڑ لیا ہے، ڈاکو کے قبضے سے آدھا کلو چرس برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت سید کاشف کراچی کا رہائشی ہے جو عارضی طور پر حیدرآباد میں بڑی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ ڈاکو نے ایک سال قبل کراچی گلشن اقبال عسکری بینک میں 27 کروڑ روپے سے زائد کی رقم اور سونا لوٹا تھا۔ گرفتار ڈکیت کراچی کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔