نارنگ منڈی: گرلز کالج کے باہر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ

Last Updated On 12 March,2020 04:33 pm

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) نارنگ منڈی میں نجی گرلز کالج کے باہر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے نجی گرلز کالج کے باہر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے طالبات سمیت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دنیا نیوز نے فایرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں فاطرنگ کرنے والے افراد کو واضح دیکھا جا سکتا ہے[ 15 پر کال کرنے کے ایک گھنٹے بعد بھی پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اس دوران کالج انتظامیہ نے پولیس کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔