لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی، ڈاکو کروڑوں مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

Last Updated On 23 February,2020 05:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈکیتی کی یہ واردات لاہور کے علاقے ڈیفنس بی فیز 5 میں پیش آئی۔ ڈاکوؤں نے جمشید اقبال اور ان کی اہلیہ کو باندھ کر 3 کروڑ سے زیادہ مالیت کی نقدی، جیولری اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کی گئی قیمتی اشیا میں ڈائمنڈ جیولری، مہنگی گھڑیاں، نقدی اور دیگر شامل ہیں۔ چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی بھی لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس کے 3 تھانوں کی حدود میں چوری،اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔