اسلام آباد: بیرون ملک منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، ایک کلو تین گرام آئس برآمد

Last Updated On 21 February,2020 12:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گی، ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو تین گرام آئس برآمد کر لی گئی، اے این ایف نے مسافر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 753 سے ریاض جانے والے مسافر کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی تو اس کے سامان سے ایک کلو تین سو گرام آئس برآمد ہوئی، مسافر سجاد وزیر کوہاٹ کا رہائشی ہے اور منشیات کھانے کے پلاسٹک برتنوں میں چھپ کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

انٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلر کو ائیرپورٹ سے حراست میں لے ہیڈکوارٹر منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔