گجرات: غیرت کے نام پر ماں نے بیٹی اور اسکے دوست کو قتل کر ڈالا

Last Updated On 19 February,2020 04:42 pm

گجرات: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر ماں نے اپنی بیٹی کے ساتھ اس کے دوست کو قتل کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے علاقے سماں موہلہ میں غیرت کے نام پر خاتون نے اپنی بیٹی اور اس کے دوست کو فائرنگ کر کے مار ڈالا، پولیس نے مقتولہ کی والدہ آسیہ بی بی اور بھائی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی 18 سالہ ربیعہ اور 20 سالہ عمیر کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔