جھنگ: بچے سکول میں پستول لیکر جانے لگے

Last Updated On 15 December,2019 09:56 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں بچے سکول میں پستول لے کر جانے لگے، طلبا اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ لے جانے پر مجبور ہیں۔

بچوں کا کہنا ہے کہ مخالفین نے چند روز قبل انکے بھائی کو قتل کردیا، پولیس تحفظ فراہم نہیں کررہی، سکول میں اسلحہ اپنی حفاظت کیلئے لیکرجاتے ہیں، طلبا روزانہ بیگ کے ساتھ اسلحہ بھی پاس رکھتے ہیں۔