اسلامک یونیورسٹی میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق طالبعلم کی نماز جنازہ ادا

Last Updated On 13 December,2019 06:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) طالبعلم کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میت گلگت روانہ کر دی گئی جبکہ پمز ہسپتال میں زیر علاج چونتیس طلبہ کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق طالب علم طفیل الرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ مقتول کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی جبکہ لیاقت بلوچ سمیت اہم رہنماؤں، یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ واقعہ ایک سازش ہے، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب یونیورسٹی اور تمام ہاسٹلز تین روز کے لیے بند کر دئیے گئے ہیں۔