کراچی: اورنگی ٹاون میں جھگڑے کے دوران لاٹھیاں چل گئیں، 6 افراد زخمی

Last Updated On 12 December,2019 03:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں جھگڑے کے دوران لاٹھیاں اور ڈنڈے چل گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون پیرآباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے زخمی ہونے والے چھ افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

دونوں فریقین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے، زخمی ہونے والے تمام افراد اس سے قبل بھی آپس میں لڑ چکے ہیں، جھگڑے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔