ساہیوال: مال خانہ میں صفائی کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 10 December,2019 04:22 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال کے ڈی سی آفس میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

دنیا نیوز کے مطابق ڈی سی آفس ساہیوال میں واقع مال خانہ میں صفائی کے دوران فائرنگ سے سعید نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈی سی آفس میں واقع مال خانہ میں اقبال اور سعید نامی شخص صفائی کررہے تھے کہ مال خانہ کے پسٹل سے اقبال نے فائر کردیا جو کہ سامنے کھڑے سعید کو لگ گیا۔

سعید کو گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ راستے میں ہی چل بسا، واقعہ کے بعد ڈی سی آفس میں پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔