کنڈیارو میں ماں نے دو بچوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی، ایک کو بچا لیا گیا

Last Updated On 06 December,2019 10:47 am

کنڈیارو:(دنیا نیوز) کنڈیارو شہر کے بائی پاس سے گذرنے والی سہڑا نہر میں 30 سالہ خاتون نے 2 بچوں سمیت چھلانگ لگا دی۔

بتایا گیا ہے کہ خوکشی کرنے والی خاتون کی عمر30 سال تھی جبکہ ان کا 12 سالہ بیٹا بھی جان کی بازی ہار گیا تاہم چھوٹے بیٹے کو بچا لیا گیا، جس کی عمر صرف 5 سال بتائی گئی ہے، مقامی دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 سالہ ننھے بچے کو زندہ بچا لیا۔

خاتون اور بڑے بچے کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈوبنے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔