بہاولپور: غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور اسکے آشنا کو قتل کر ڈالا

Last Updated On 26 November,2019 04:29 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بڑے اضلاع میں سے ایک ضلع بہاولپور میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی اور آشنا کو مار ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولپور کے تھانہ ڈیراوڑ کی حدود میں غیرت کے نام شوہر نے بیوی کو آشنا کیساتھ قتل کر ڈالا، ملزم نے بیوی کو رسی سے گلہ دبا کر قتل کیا جبکہ بیوی کے آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔

واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر یزمان منتقل کردی گئیں ہیں۔