کراچی: ڈاکووں نے ماڑی پور میں دو گھروں کا صفایا کر دیا، طلائی زیورات، بیالیس لاکھ لوٹ کر فرار

Last Updated On 13 October,2019 04:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مسلح ڈکیتوں کا راج، ماڑی پور میں جاوید بحریہ سوسائٹی میں مسلح ڈکیتوں نے دو گھروں کا صفایا کردیا۔ ملزمان طلائی زیورات، بیالیس لاکھ روپے، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔

رات گئے کراچی میں مسلح ڈکیتوں نے جاوید بحریہ سوسائٹی میں دو گھروں کا صفایا کر دیا۔ ملزمان طلائی زیورات، بیالیس لاکھ روپے، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔ ملزمان نے ٹرانسپورٹر اور ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے گھر میں لوٹ مار کی۔

ڈاکووں نے پہلے گھر میں موجود تمام افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔ اہلخانہ کے مطابق مسلح ملزمان تین گھنٹے تک گھر میں موجود رہے اور لوٹ مار کرتے رہے۔ پولیس نے ڈکیتوں کے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھا کر لیے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، پولیس ملزمان کو اب تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔