لاہور سے اغوا ہونیوالا بچہ ڈاکووں کو چکمہ دے کر بھاگ نکلا، کراچی پولیس کے حوالے

Last Updated On 27 September,2019 01:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) لاہور سے سکول کیلئے نکلنے والا بچہ اغوا ہو کر کراچی پہنچ گیا۔ اغوا کاروں کو چکمہ دیکر بھاگنے والے بچے کو ایسٹ پولیس نے تحویل میں لے لیا، طالبعلم نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔

دنیا نیوز نے اغواء ہونے والے بچے کا ویڈیو بیان حاصل کر لیا۔ طالبعلم نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا نام حمزہ ہے اور میں داروغہ والا لاہور کا رہائشی ہوں۔ بدھ کے روز سکول جا رہا تھا کہ ایک کالی گاڑی میرے پاس آ کر رکی جس سے اترنے والے شخص نے میرے منہ پر ہاتھ رکھا اور مجھے بیہوش کر دیا۔ ڈاکو اسی گاڑی میں مجھے کراچی لیکر آئے اور ڈرگ روڈ پر کھانا کھانے لگے۔ میں نے گاڑی کا شیشہ نیچے کیا اور وہاں سے بھاگ کر ٹرین پر چڑھ گیا۔ اگلے اسٹیشن پر ٹرین رکی تو اس سے اتر گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ اظفرمہیسر نے کہا ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس بچے کو بحفاظت اس کے گھر پہنچائے گی۔