کراچی: منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

Last Updated On 25 August,2019 10:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ضلع شرقی میں پولیس اہلکار کی سرپرستی میں منشیات فروشوں کا گروہ چلنے کا انکشاف، مصدق شاہ نامی پولیس اہلکار اور آئس ڈیلر محسن آفریدی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں میں شامل پولیس اہلکار مصدق شاہ عرف بابر تھانہ سٹی کورٹ میں تعینات ہے۔ ملزمان پوش علاقے کلفٹن اور ڈیفنس میں بھی منشیات اور کرسٹل فروخت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا پندرہ رکنی گروہ ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزم محسن آفریدی ڈانس پارٹیز بھی کراتا ہے جبکہ واٹس ایپ پر گروپ کے ذریعے تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کو کرسٹل فروخت کی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے گروہ میں مزید پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔